کیا واقعی چنگان ماسٹر موٹرز کی 17 ہزار ایلسون محض دو دن میں بک گئیں؟ حقیقت سامنے آگئی

کیا واقعی چنگان ماسٹر موٹرز کی 17 ہزار ایلسون محض دو دن میں بک گئیں؟ حقیقت ...
کیا واقعی چنگان ماسٹر موٹرز کی 17 ہزار ایلسون محض دو دن میں بک گئیں؟ حقیقت سامنے آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ دودن میں  چنگان ماسٹرموٹرز کی نئی متعارف کروائی گئی گاڑی ایلسون  کے  17000 گاہک سامنے آئے جنہوں نے پری بکنگ بھی کروادی یعنی سترہ ہزار گاڑیاں بک گئیں جس کی وجہ سے کمپنی کو بکنگ بند کرنا پڑی لیکن اب اس دعوے کی حقیقت سامنے آگئی ۔ 

پاک ویلز کے مطابق چنگان نے دراصل ایک ہزار صارفین کیلئے ایک سال تک مفت مرمتی خدمات  کی پیشکش کی اور ان خوش نصیب صارفین کا انتخاب قرعہ اندازی سے ہوگا۔ اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے سترہ ہزار لوگوں نے چنگان کی ویب سائٹ پر پری بکنگ فارم بھرا ، مطلب یہ کہ سترہ ہزار لوگوں نے مفت سروس سے مستفید ہونے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا، سادہ الفاظ میں یہ کہ کمپنی نے محض دو دن میں ہزاروں گاڑیاں نہیں بیچیں۔

اطلاعات کے مطابق چنگان ماسٹر موٹر ایک دن میں دس گاڑیاں بنارہی ہے اور ایک ماہ میں محض 300 گاڑیاں تیار ہوسکتی ہیں ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر پلانٹ بغیر رکے چلتا رہے تو جون 2021ء تک صرف 1800 گاڑیاں بن سکتی ہیں۔ کمپنی پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وہ جون میں ہی گاڑیوں کی ڈیلیوری شروع کرے گی ، اعدادوشمار کا جائزہ لیں تو یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ گاڑیاں 17000 نہیں بلکہ 1700 ڈیلیور ہوسکتی ہیں۔ اس گاڑی میں کیا کچھ ہےَ؟ دیکھئے اس ویڈیو میں 

مزید :

بزنس -