خفیہ اطلاع پر پولیس کا ایکشن، ہرن برآمد، تین شکاری گرفتار
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرکارروائی کرتے ہوئے دو اعلیٰ نسل کے قیمتی ہرن برآمد کرکے تین شکاری گرفتار کرلیے ، شکار کےباعث ہرنوں کی نسل کوشدید خطرات لاحق ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ سی آئی اے پولیس نے چھور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طورپر تین شکاری علی مراد،نثار بروہی اور عطااللہ بروہی کو گرفتارکر کے گاڑی سے دو اعلیٰ نسل کے قیمتی ہرن برآمد کرلیے ،یہ ہرن حیدرآباد فروخت کےلیے لے جائے جارہےتھے ۔
ذرائع کے مطابق بااثر شکاری جانور فروخت کرنے کے علاوہ عمرکوٹ ،تھرپارکر کے اپنے مختلف خفیہ ٹھکانوں پر ہرن کاگوشت دوہزار سے تین ہزار روپے تک کلو تک فروخت کرتارہا، مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر ایک ہرن 60 ہزار روپے سے لیکر ایک لاکھ روپے تک فروخت کیا جاتا ہے ۔