بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایت پر وزیراعظم کا ایکشن، حکم دیدیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایت پر وزیراعظم کا ایکشن، حکم دیدیا
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایت پر وزیراعظم کا ایکشن، حکم دیدیا

  

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ کو 20دن میں ایکشن پلان مکمل کرنے کی ہدایت کردی، بیرون ملک تعینات سفارتی عملہ کو روایتی سستی کا مظاہرہ مہنگا پڑے گا۔ بیرون ملک سفارتی عملے اور مشن کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے عملی اقدامات اور تعینات پاکستانی سفارتی عملے کیلئے پرفارمنس انڈیکیٹرپرمبنی جامع ایکشن پلان کاآغاز کردیا گیا۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو 20دن میں ایکشن پلان مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستانی سفارتی عملے کی پرفارمنس پر مبنی ریٹنگ طے ہو گی اور رپورٹ ہر 4 ماہ بعد وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی جبکہ بہترکارکردگی نہ ہونے پر عملے کی تعیناتی ختم کر کے واپس بلایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -