بگ بیش کی تاریخ میں ایک ہی کھلاڑی دو مرتبہ رن آﺅٹ ہو گیا مگر کیسے اور یہ کون ہے؟ دلچسپ مگر انوکھی تاریخ رقم ہو گئی

بگ بیش کی تاریخ میں ایک ہی کھلاڑی دو مرتبہ رن آﺅٹ ہو گیا مگر کیسے اور یہ کون ...
بگ بیش کی تاریخ میں ایک ہی کھلاڑی دو مرتبہ رن آﺅٹ ہو گیا مگر کیسے اور یہ کون ہے؟ دلچسپ مگر انوکھی تاریخ رقم ہو گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے معروف ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر دو  مرتبہ رن آؤٹ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی تھنڈر کے کرس گرین کی گیند پر سٹرائیکر فل سالٹ نے سٹریٹ شاٹ کھیلا جس پر گیند باؤلر گرین کے ہاتھ کو چھوتے ہوئے سٹمپس پر لگی، اس وقت نان سٹرائیکر ویدرلڈ کریز سے باہر ہونے کے سبب رن آؤٹ ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود سالٹ کی جانب سے سنگل کی کال پر وہ بھاگ نکلے۔ 
چونکہ ان کی توجہ منتشر ہوچکی تھی اس لئے وکٹ کے درمیان میں رک گئے جس پر وکٹ کیپر سیم بلنگز نے گیند وصول کرکے ان کے کریز تک پہنچنے سے قبل بیلز گرا دیں، اس طرح وہ بگ بیش کی تاریخ میں ایک ہی گیند پر  دو مرتبہ رن آﺅٹ ہونے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

مزید :

کھیل -