دانش کنیریا نے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوششیں شروع کر دیں

دانش کنیریا نے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوششیں شروع کر دیں
دانش کنیریا نے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوششیں شروع کر دیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے ڈومیسٹک لیگز اور قومی کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر واپس آنے کی کوشش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فوری سماعت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بحالی پروگرام میں شامل ہونے سے متعلق دانش کنیریا کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں ان کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ پی سی بی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہم پی سی بی کی مدد چاہتے ہیں، دانش کنیریا غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں اسی طرح دیگر کھلاڑیوں کو اجازت ملی ہے۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی سی بی میرا موقف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں پیش کرے، میں ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اس لئے پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے، غیر ملکی لیگ کا حصہ بننا چاہتا ہوں اور میرا نام بھی فائنل ہوچکا لیکن خدشہ ہے کہ پابندی کے باعث نہیں کھلایا جائے گا۔ 
درخواست میں مزید کہا گیا کہ مجھے پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جائے کیونکہ کرکٹ ہی میرا سب کچھ ہے اور کوئی دوسرا روزگار نہیں، کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور کئی کھلاڑیوں کو دوسرا موقع دیا گیا لیکن مجھے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 جنوی تک ملتوی کر دی ہے۔ 

مزید :

کھیل -