’جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بھرپور منصوبہ بندی کر لی‘ بابراعظم کا دبنگ اعلان

’جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بھرپور منصوبہ بندی کر لی‘ ...
’جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بھرپور منصوبہ بندی کر لی‘ بابراعظم کا دبنگ اعلان
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے منگل سے شروع ہونے والے پہلے میچ کیلئے بھرپور منصوبہ بندی کر لی ہے، پلیئنگ الیون کے انتخاب سے متعلق حتمی فیصلہ میرا ہی ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی ٹیسٹ کیلئے مکمل طورپرتیارہیں اور اس کیلئے پلیئنگ الیون میں نے ہی تشکیل دینی ہے البتہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں ہیڈ کوچ سے مشاورت کروں گا لیکن حتمی فیصلہ میرا ہی ہو گا، کراچی ٹیسٹ کیلئے بھرپور پلان بنایا ہے جس پر مکمل عمل کریں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا دارومدار صرف میرے اوپرنہیں بلکہ دیگر کھلاڑیوں کا بھی کردار ہوتا ہے، اظہر علی، محمد رضوان اور فواد عالم بہترین بیٹسمین ہیں، میری کار کردگی بھی کھلاڑیوں کی وجہ سے ہوتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلئے بہتر کروں، میدان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہوتی ہے، قیادت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ جارحیت اچھی نہیں لگتی، ٹی وی پردیکھنے والوں کو بھی برا لگتا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ کراچی میں روایتی وکٹ کا سامنا ہو گا، نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ روایتی طورپرسلوہے اور وکٹ کو دیکھ کر ہی پلان تیار کیا ہے، ٹاس جیتنے کی صورت میں ہی فیصلہ کریں گے کہ پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا فیلڈنگ کو ترجیح دیں، ہر کھلاڑی کا اپنا پلان ہوتا ہے جبکہ ٹیم پلان بھی کھیل کا حصہ ہوتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کارکردگی دکھا کر آنے والے کھلاڑیوں کیلئے اس سیریز سے سیکھنے کے کئی مواقع ہیں،نئے کھلاڑی اگر ٹیم میں نہیں آتے تو ان کی کرکٹ ختم نہیں ہو گی، نوجوان کھلاڑیوں نے بہت متاثر کیا، ان میں اچھے سپنرز اور بیٹسمین موجود ہیں،باصلاحیت کھلاڑیوں کو محنت جاری رکھنی چاہیے کیونکہ مستقبل میں پاکستان آنے والی ٹیموں کے خلاف ان کو مواقع مل سکتے ہیں،تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کا مزا نہیں آتا، ہم تماشائیوں کو مس کرتے ہیں جبکہ تماشائی بھی گراؤنڈ میں آنے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے مداح گھروں پربیٹھ کر کر ہمیں بہتر مشورہ دیتے ہیں، امید ہے کہ کرکٹ کے مداح قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے،محمد حفیظ کے حوالے سے سوال کا جواب ٹیسٹ سیریز کے بعد ہی دے سکوں گا، بطور کپتان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے پر بہت خوش ہوں اور مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، کوچ کی معاونت کے بغیر ٹیم نہیں بنائی جا سکتی،اچھا کھیلیں گے تو جیتیں گے اور اگر خراب کھیلے تو ہاریں گے،خوش آئند بات یہ ہے کہ بڑی ٹیم سے مقابلہ ہے، ہم نے پریکٹس میں بھر پور محنت کی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھے نتائج آئیں۔ 

مزید :

کھیل -