بھارت کے یوم جمہوریہ پر کسان مودی کو سبق سکھانے کیلئے تیار، لال قلعہ بند، کرفیو جیسی صورتحال

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کسان مودی کو سبق سکھانے کیلئے تیار، لال قلعہ بند، ...
بھارت کے یوم جمہوریہ پر کسان مودی کو سبق سکھانے کیلئے تیار، لال قلعہ بند، کرفیو جیسی صورتحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر کسان مودی کو سبق سکھانے کے لیے بھارتی فوج کی پریڈ کے جواب میں متوازی پریڈ کیلئے تیار ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کے خوف سے لال قلعہ بند کر کے پریڈ کا روٹ کم کردیا گیا، دلی میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔کسانوں نے مودی سرکار کو آنکھیں دکھانے کے لیے دلی میں ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ہزاروں سکیورٹی اہلکار ٹریکٹر مارچ روکنے کے لیے گشت کر رہے ہیں۔ کاشتکاروں نے بھارتی فوج کی پریڈ کے متوازی پریڈ کیلئے لاکھوں ٹریکٹرز فراہم کر دیئے۔

کسان رہنماوں کا کہنا ہے خواتین کے ٹریکٹرز کی الگ قطار ہو گئی ۔مظاہرین تین راستوں پر ٹریکٹروں سے پریڈ کریں گے، جب تک سارے ٹریکٹر پریڈ مکمل نہیں کر لیں گے، مارچ جاری رہے گا۔ سنگھو بارڈر، ٹکری اور غازی پور سے ٹریکٹر پریڈ کا آغاز ہو گا۔کسان تحریک سے گھبرائی ہوئی مودی سرکار نے جگہ جگہ اہلکار تعینات کر دیئے۔ مارچ کے دوران کسان تحریک میں جانیں دینے والوں کو سلامی بھی پیش کی جائے گی۔