عالمی معاہدوں میں چینی کرنسی کے استعمال کی منظوری دے دی گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی صوبائی کابینہ نے عالمی معاہدوں میں چینی کرنسی کے استعمال کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے انرجی کے معاہدوں کیلئے چینی یو آن کو بطور کرنسی استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے چینی یو آن کو بھی عالمی معاہدوں کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق پنجاب کابینہ نے پاک فوج کی شہدا ویلفیئر سکیم کے تحت چولستان میں 1626 ایکڑ زمین فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔