’میرا قد چھوٹا ہے، ہر بندہ تو فردوس عاشق اعوان نہیں ہوسکتا‘ عظمیٰ بخاری کو ڈائس تک پہنچنے کیلئے نیچے اینٹیں رکھنا پڑ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب عظمیٰ بخاری کو چھوٹے قد کی وجہ سے نیچے اینٹیں رکھنا پڑیں۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو اونچے ڈائس کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس کا حل یہ نکالا کہ دو اینٹیں منگوا کر پاؤں کے نیچے رکھ لیں۔
اس موقع پر صحافیوں نے ان کے قد کے بارے میں بات کی تو عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب ان کا قد ہی چھوٹا ہے تو وہ کیا کرسکتی ہیں ، ہر بندہ تو فردوس عاشق اعوان نہیں ہوسکتا۔
عظمی بخاری کا قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے آج پنجاب اسمبلی میں دو اینٹیں منگوا کرڈائس تک پہنچی ۔میرا قد فردوس عاشق جتنا نہیں ہے تو میں کیا کروں ۔@SHABAZGIL @Dr_FirdousPTI pic.twitter.com/58khmUg1YD
— Arif Malik (@arifawan779) January 25, 2021