ن لیگ کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ، استعفے بھی دیں گے، لانگ مارچ بھی ہوگا، مریم نواز

ن لیگ کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ، استعفے بھی دیں گے، لانگ مارچ بھی ...
ن لیگ کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ، استعفے بھی دیں گے، لانگ مارچ بھی ہوگا، مریم نواز

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے  کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے، اس فیصلے کی ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے توثیق بھی کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کا پیغام بھی ارکان کو پہنچایا۔

اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی پارلیمانی پارٹی نے توثیق کردی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، پارلیمان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، پورا پاکستان ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنا چاہتا ہے، استعفے بھی دیں گے اور لانگ مارچ بھی ہوگا، استعفوں کا فیصلہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرے گی اور اسے تمام جماعتیں تسلیم  کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے منتیں کر رہی ہے، جتنے مرضی رابطے کرلیں حکومت مزید نہیں چل سکتی، جن قوتوں کو ہم سیاست اور سیاسی میدان سے نکالنا چاہتے ہیں وہ دور رہیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جبر اور زیادتوں کے باوجود ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، خوشی ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود تمام ارکان نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -