سیوریج لائن میں پھینکی گئی نوزائیدہ بچی خوش قسمتی سے بچ گئی 

 سیوریج لائن میں پھینکی گئی نوزائیدہ بچی خوش قسمتی سے بچ گئی 
 سیوریج لائن میں پھینکی گئی نوزائیدہ بچی خوش قسمتی سے بچ گئی 

  

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں پیش آنے والے ایک اور دل خراش واقعے سے انسانیت شرما گئی تاہم نوزائیدہ بچی کو سیوریج لائن میں پھینک دیا گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے اسے نئی زندگی مل گئی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا، متاثرہ بچی کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے،رامپور شہر کی سیوریج لائن پر پڑی بچی ٹھنڈ سے ٹھٹھر رہی تھی، مقامیوں نے بچی کو دیکھنے کے بعد فورا ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی دوپٹے میں لپٹی ہوئی تھی، سیوریج لائن کی سلیب پر گرنے کی وجہ سے ممکنہ طور پر نومولود محفوظ رہی لیکن اس کے سیدھے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ نوزائیدہ بچی کی حالت تشویش ناک ہے، فی الحال بچی کو مشین میں رکھا گیا ہے, ضرورت پڑنے پر ششو سدن یا ہائر سینٹر ریفر کریں گے, نومولود کو بچانے کے لیے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -