پارٹی کے سابق عہدیدار نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا دیدیا

پارٹی کے سابق عہدیدار نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا دیدیا
پارٹی کے سابق عہدیدار نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علما اسلام (ف) کے سابق سنئیر عہدیدار مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پارٹی کا نام قانون کے تحت نہیں کسی شخص کی خواہش پر بدلا گیا،پارٹی رجسڑیشن کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو نوٹس دینے کا سوچ رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی جمعیت علما اسلام پاکستان کے نام پر رجسڑڈ کروائی گئی تھی،ہماری جماعت اسی نام سے رجسڑڈ ہے۔الیکشن کمیشن نے 2008 میں کسی کی خواہش پر پارٹی کا نام جمعیت علما اسلام پاکستان فضل الرحمن رکھا۔پارٹی میں رکنیت سازی کے حوالے سے کسی دستور کو نہیں اپنایا گیا،جمعیت کے رکن ہیں اور رہیں گے،تمام اضلاع کے سطح پر رابطہ مراکز کھولے جائیں گے،پارٹی کا نام بدلنے کے لیے جنرل کونسل کا اجلاس ضروری ہے۔

مزید :

قومی -