سوشل میڈیا  پر قتل کی دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا،تین ’کم سن بدمعاش‘ حوالات پہنچ گئے

سوشل میڈیا  پر قتل کی دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا،تین ’کم سن بدمعاش‘ حوالات ...
سوشل میڈیا  پر قتل کی دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا،تین ’کم سن بدمعاش‘ حوالات پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سمن آباد کے علاقہ میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر اسلحہ دکھا کر اسے قتل کی دھمکیاں دینے والے ’ تین کمسن بدمعاشوں‘ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کے مطابق ملزمان آیان  جواد،اسد علی اور عقیل مرزا نے شہری کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ملزمان نے بدتمیزی کرنے سے منع کرنے پر شہری عظیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکیاں دیں،ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عظیم پر تشددکیا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی، ملزمان کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کر لیا گیاہے۔انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد شاہد اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔کارروائیوں سے شہر بھر میں کلاشنکوت کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -