’آملیٹ کی ٹیبل پر کچھ رش زیادہ تھا تو آرمی چیف نے قطار میں اپنی باری کا انتظار کیا ‘ آرمی چیف اہلخانہ کے ساتھ اسلام آباد کلب پہنچ گئے

’آملیٹ کی ٹیبل پر کچھ رش زیادہ تھا تو آرمی چیف نے قطار میں اپنی باری کا ...
’آملیٹ کی ٹیبل پر کچھ رش زیادہ تھا تو آرمی چیف نے قطار میں اپنی باری کا انتظار کیا ‘ آرمی چیف اہلخانہ کے ساتھ اسلام آباد کلب پہنچ گئے

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز اسلام آباد کلب میں عام شہریوں کے ساتھ سنڈے برنچ کیا۔سینئر صحافی صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح اسلام آباد کا موسم خوشگوار تھا ،آرمی چیف کی آمد کے موقع پر اسلام آباد کلب انتظامیہ نے سپیشل سیٹ اپ بنا کر کرٹن لگائے مگر جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر ہٹا دئیے گئے ۔ آرمی چیف نے پلیٹ اپنے ہاتھ میں اٹھا کر کھانا خودپلیٹ میں ڈالا۔ آملیٹ کی ٹیبل پر کچھ رش زیادہ تھا مگر قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ نے قطار میں اپنی باری کا انتظار کیا ،وہاں موجود ایک مہمان کے مطابق آرمی چیف دیگر مہمانوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔

مزید :

قومی -