سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
گال(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سریز دو صفر سے جیت لی۔دوسری اننگز میں پوری سری لنکن ٹیم 126 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،انگلینڈ کو دوسری اننگز میں میچ جیتنے کے لیے 163 رنزکاہدف ملا جو اس نے باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈوم سبلی 56 اور جوز بٹلر 46 رنز بنا کر نمایا ں رہے،سری لنکا کی جانب سے لاستھ ایمبلڈنیا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جوئے روٹ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔