فواد چوہدری کا اپوزیشن رہنماؤں کو ٹیب دینے کا اعلان، چلانے کے لیے مشورہ بھی دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نےکہا ہے کہ سوشل میڈیا پرخطاب کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کا ٹیب دیئے جائیں گے؟ اگر مولانا کو چلانا نہیں آئے گا وہ ملازم ہائر کر لیں گے۔
فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کےاستعفوں کاوقت کبھی نہیں آئےگا، پی ڈی ایم خودمشکل وقت سےگزررہی ہے، مریم نوازکیپٹن(ر)صفدر کے بھائی سےاستعفیٰ نہیں لےسکیں تو کیا باقی اس کے کہنے پر استعفی دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کرے گی، ان کے جلسوں میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے اپوزیشن رہنماؤں کو ٹیب دینے کا اعلان کیا تو صحافی نے پوچھا کہ مولانا فضل الرحمان کیسے چلائیں گے؟ تو فواد چوہدری نے کہا کہ مولاناکوئی ملازم ہائرکرلیں جومدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاوقت ختم ہوچکا،یہ پرانےزمانوں کےلوگ ہیں، اب سیاست آگےبڑھ گئی،یہ لوگ بہت پیچھےرہ گئےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہرتین ماہ بعداستعفوں کی تاریخ مذاق بن گئی ہے۔ زرداری،نوازشریف ماضی کاحصہ،اب نئی سیاست کادورہے۔