ایف نائن پارک گروی رکھنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف ن لیگ نے عدالت جانے کا اعلان کردیا

ایف نائن پارک گروی رکھنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف ن لیگ نے عدالت جانے کا اعلان ...
ایف نائن پارک گروی رکھنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف ن لیگ نے عدالت جانے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیانیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف نائن پارک اسلام آباد کے باسیوں کا پارک ہے، اس کیلئے عدالت بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ پارک کو گروی رکھ کر قرضہ لینے کی مذمت کرتے ہیں، اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے عوض سکوک بانڈز جاری نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ میڈٰیا میں یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ وفاقی حکومت نے ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر قرضہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ پارک اسلام آباد کا سب سے بڑا پارک  ہے جس کا رقبہ تقریباً 750 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر اس کے عوض سکوک بانڈ جاری کئے جائیں گے اور  اس سلسلے میں وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں منظوری دے گی۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -