بھارتی اور چینی افواج میں پھر جھڑپ ،متعدد فوجی زخمی 

بھارتی اور چینی افواج میں پھر جھڑپ ،متعدد فوجی زخمی 
بھارتی اور چینی افواج میں پھر جھڑپ ،متعدد فوجی زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اور چینی افواج کے درمیان پھر جھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف کے فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبر رساں ادارے ’ٹائمز آف انڈیا ‘کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست سکم کے نکو لا پاس میں تین روز پہلے پیش آیا تاہم اب صورت حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعہ میں 20 چینی جبکہ چار بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔گزشتہ سال 9 مئی کو اسی مقام پر دونوں ملکوں کی افواج میں جھڑپ ہوئی تھی جس میں دونوں اطرف سے تقریباً 150سو سے کے قریب فوجی آمنے سامنے آئے تھے اور 10فوجی زخمی ہوئے تھے ۔