ایران کے بحری جہاز کو تحویل میں لیکر عملے کے 61 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈونیشیا نے ایران کے بحری جہاز کو تحویل میں لیکر عملے کو گرفتار کرلیا ،بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد ایک جزیرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے کوسٹ گارڈ نے نے غیر قانونی طور پر تیل کی منتقلی کے الزام پر ایران کے بحری جہاز کو تحویل میں لے کر عملے کے 61 ارکان کو حراست میں لیا ہے ،بحری جہاز پر ایرانی اور پاناما کی کمپنی کے پرچم لہرا رہے تھے۔
انڈونیشیا کی کوسٹ گارڈ کے ترجمان وزنو پرماندیٹا نے بتایا کہ خام تیل کی غیر قانونی منتقلی کے شبے پر عملے کو قومی جھنڈے دکھانے کو کہا گیا تاہم انہوں نے نہ صرف قومی جھنڈے نہیں دکھائے بلکہ خود کار شناختی نظام کو بھی بند کردیا اور اس کے بعد ریڈیو کال بھی موصول نہیں کی لہذا ہمارے پاس جہاز کو تحویل میں لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔صوبہ کلیمانتان کے سمندر میں پکڑے گئے آئل ٹینکرز سے لدے بحری جہاز کو مزید تفتیش کے لئے صوبہ رائو باتم جزیرے میں لے جایا گیا ہے۔
دوسری طرف ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بحری جہاز کو ضبط کرنے سے متعلق انڈونیشیا سے تفصیلات طلب کی ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے ہوئے ہیں۔