یوم آسٹریلیا کے موقع پر پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر  نے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کردیا

یوم آسٹریلیا کے موقع پر پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر  نے ...
یوم آسٹریلیا کے موقع پر پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر  نے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یوم آسٹریلیا کے موقع پر پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے دونوں عظیم ممالک کے مابین تعلقات پر غور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن جب آسٹریلوی باشندے ہماری قوم کی کامیابیوں اور لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،آسٹریلیا ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے1947 میں پاکستان کو ایک نئے ملک کی حیثیت سےباضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، اُس وقت سے ہمارےتعلقات مضبوط اور گہرے ہوتے گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر جیفری شا  نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط اورکرکٹ کے جنون سمیت بہت کچھ مشترک ہے  جو ہمارے باہمی تعلقات کومزید آگے بڑھانے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے،آج ہمارے ملکوں کے درمیان مضبوط روابط ان80 ہزار سے زائد پاکستانی  تارکین وطن سے   قائم ہیں جو اب آسٹریلیاکو اپنا گھر کہتے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ ہر سال بہت سے پاکستانی طلباء آسٹریلیا کی اعلی معیار یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنےکا انتخاب کرتے ہیں،سابق طلباء پاکستان کے روشن مستقبل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور آسٹریلیا کےساتھ روابط کو مظبوط کررہےہیں۔ کورونا کے دوران بھی آسٹریلیا،  پاکستان کی خوشحالی ، استحکام اور ترقی کا حامی ہے۔ 2020 میں آسٹریلیا نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو امداد فراہم کی، ان میں وینٹیلیٹرز کی خریداری کے لئے مالی اعانت ،احساس پروگرام کے غذائیت کے مراکز اور لاک  ڈاؤن کے دوران خواتین کی امداد شامل ہے ۔یہ امداد طویل المدت ترقیاتی تعاون کے عزم کا اظہار  ہے، جو آبی وسائل کے بہتر انتظام ،زرعی پیداوری کو بہتربنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے پہ مشتمل ہے۔
انہوں نے  بتایا کہ کوروناوائرس کی وبا کے بعد تجارت اور سرمایہ کاری، معاشرے کی بحالی کے لئے اہم ہوگی،بڑھتے ہوئے کاروباری تعلقات خصوصا تعلیم اور زراعت میں مزید بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ آسٹریلیا جدت ، سائنس اور ٹیکنالوجی میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ڈاکٹر جیفری شا  کا کہناتھاکہ آسٹریلیائی ہائی کمشنر کی حیثیت سے " مجھے یقین ہے کہ ہماری دونوں قومیں مستقبل میں بھی ان اچھے تعلقات کومستحکم کرتی رہیں گی"۔