تحریک انصاف کے باغی گروپ نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

تحریک انصاف کے باغی گروپ نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
تحریک انصاف کے باغی گروپ نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے سینیٹ الیکشن میں اپنا امیدوار لانے کا اشارہ دیدیا۔
سٹی 42 کے مطابق  پنجاب اسمبلی میں گفتگوکرتے ہوئے ہم خیال گروپ کے رکن خواجہ داود سلیمانی کا کہنا تھا کہ  ہم اپنی جماعت سے دھوکہ نہیں کریں گے،کسی اور جماعت سے بھی اتحاد نہیں کریں گے،  اگرہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے  تو استعفے دیں گے استغفے دئیے تو متفقہ دیں گےاور سینیٹ الیکشن میں امیداور بھی لائیں گے۔وزیراعلیٰ کے بھائی اپنے حلقے میں حد سے زیادہ کرپشن کر رہے ہیں،جس طرح کے ترقیاتی کام وزیراعلیٰ کے حلقے میں ہو رہے ہمارے حلقے میں بھی ہونے چاہئے۔ہم نے اپنا اجلاس بلا لیا ہے جس میں متفقہ فیصلہ کریں گے۔

مزید :

قومی -