'جب بھی آئے آپ نے مسائل حل کیے'ایک اور لیگی ایم پی اے کی عثمان بزدار سے ملاقات

'جب بھی آئے آپ نے مسائل حل کیے'ایک اور لیگی ایم پی اے کی عثمان بزدار سے ملاقات
'جب بھی آئے آپ نے مسائل حل کیے'ایک اور لیگی ایم پی اے کی عثمان بزدار سے ملاقات
سورس:   File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، ان  کا کہنا تھا کہ جب بھی آئے وزیراعلیٰ پنجاب نے مسائل حل کیے ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لیگی ایم پی اے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، ارکان کے حلقوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری، مظفرگڑھ میں خصوصی ترقیاتی پیکج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما کا رویہ ملکی مفادات کے برعکس ہے ۔ اپوزیشن ترقی نہیں انتشار پھیلانا  چاہتی ہے۔ 

ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ جب بھی آئے وزیراعلیٰ پنجاب عزت دی اور ہمارے مسائل حل کیے۔ ملاقات میں طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -