آرمی چیف اسلام آباد کلب پہنچے تو لیگی رہنما محمد زبیر بھی اہلخانہ کے ہمراہ وہاں آگئے لیکن پھر کیا ہوا ؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں

آرمی چیف اسلام آباد کلب پہنچے تو لیگی رہنما محمد زبیر بھی اہلخانہ کے ہمراہ ...
آرمی چیف اسلام آباد کلب پہنچے تو لیگی رہنما محمد زبیر بھی اہلخانہ کے ہمراہ وہاں آگئے لیکن پھر کیا ہوا ؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد کلب پہنچے جہاں انہوں نے عوام کے ساتھ ’سنڈے برنچ ‘ کیا ۔اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے ۔

سینئر صحافی صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 12بجے کے قریب محمد زبیر اسلام آباد کلب پہنچے توانہوں نے وہاں آر می چیف کی موجودگی کے حوالے سے حالات کا جائزہ لیا لیکن وہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے نہیں ملے ۔ 

اسلام آباد کلب میں آرمی چیف نے اپنے اہلخانہ سمیت قطار میں لگ کر کھانا پلیٹ میں ڈالا ۔اس موقع پر کلب انتظامیہ نے ایک اسپیشل سیٹ اپ بنا کر کرٹن لگائے مگر قمر جاوید باجوہ کے حکم پر ہٹا دیئے گئے ۔آملیٹ کی ٹیبل پر کچھ رش زیادہ تھا مگر قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ نے قطار میں اپنی باری کا انتظار کیا۔

مزید :

قومی -