لندن میں خاتون نے اسحاق ڈار کو کھری کھری سنا دیں ،علی ڈار بھی خاتون کو چپ نہ کراسکے
لندن( مجتبیٰ علی شاہ )سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جیسے ہی لندن میں حسین نواز کے دفتر پہنچے تو و ہاں موجود ایک خاتون نے اسحاق ڈار کو کھری کھری سنا دیں ۔
تفصیل کے مطابق خاتون نے پہلے سے کیمرہ آن کیا ہوا تھا اور جیسے ہی اسحاق ڈار دفتر میں داخل ہونے لگے تو خاتون نے کہا ”بھائی صاحب! بات سنیں ۔ آپ پاکستان واپس کیوں نہیں جاتے ،آپ نے پاکستان کا پیسہ کیوں لوٹا؟“۔اس پر اسحاق ڈار نے خاتون کو چپ کروانے کی کوشش کی لیکن اس خاتون نے اونچی آواز میں بولنا شروع کردیا اور نا مناسب الفاظ کا استعمال کیا ۔اس پر علی ڈار نے اپنے والد کو آفس میں جانے کا کہا اور خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں ۔اس موقع پر لیگی کارکن راشد نصر اللہ جذباتی ہوگئے اور انہوں نے عورت کو کھری کھری سنا دی۔ انہوں نے عورت کو کہا کہ آپ کسی کی تنخواہ پر کام کر رہی ہیں ،آپ کو پاکستان سے پیار ہے تو پاکستان میں جا کر رہیں۔ عمران خان کے ویژن کے لئے کام کریں،برطانیہ میں کیا کر رہی ہیں؟