اٹلی میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی کے ساتھ ہی لاک ڈاو ن میں نرمی کا آغاز
میلان (سید وجاہت بخاری) اٹلی میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی آنے لگی جس کے بعد حکام نے لاک ڈاون میں نرمی کرنا شروع کردی ۔
اٹلی کا شمالی علاقہ لومبارڈی کو "ریڈ زون" سے باہر کردیا گیا ہے کیونکہ پانچ ہفتوں میں پہلی بار اٹلی میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پانچ ہفتوں کے دوران یہ پہلی مجموعی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ انتہائی نگہداشت کے یونٹوں اور ہسپتال کے وارڈوں میں بھی داخلہ کم ہوا ہے۔لومبارڈی کو ریڈ زون سے نکال کر اورنج زون میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سارڈینا میں پابندی سخت کرتے ہوئے علاقے کو یلو زون سے نکال کا اورنج زون میں شامل کیا گیاہے۔اٹلی کے وزیر صحت روبرٹو سپیرنزاکا کہنا ہے کہ چیلنج ابھی بھی سخت ہے۔لومبارڈی کے گورنر ایٹیلیو فونٹانا نے ریڈ زون سے باہر جانے کے اقدام کو بہترین خبر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سکول پیر کے روز سے ہی اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں گے۔ انہوں نے ان اعداد و شمار میں موجود غلطیوں کا حوالہ دیا جس کی وجہ سے پچھلے ہفتے لومبارڈی کو "ریڈ زون" میں لایاگیا تھا۔سرڈینیاکے گورنر کرسچن سولیناس نے سرڈینیا کو اورنج زون میں منتقل کرنے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس فیصلے کی اصلاح کی امید ہے۔اٹلی کے باقی علاقے اپنے مقرر کردہ زون میں برقرار ہیں جس کا مطلب ہے کہ سسلی اور بولزانو صرف 'ریڈ زونز' میں ہی رہے گے۔