سپیکر پنجاب اسمبلی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر برہم

سپیکر پنجاب اسمبلی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر برہم
سپیکر پنجاب اسمبلی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے صوبہ میں لا اینڈ آرڈ ر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران کو طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس ہوا  جس میں انہوں نے  بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئیے۔پرویز الہی کا کہنا تھا جرائم کی شرح بڑھتی جارہی ہے پنجاب پولیس کے افسران کو اسمبلی بلائیں۔
اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ  کیا صوبائی وزیر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر سکتاہے؟ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے متققہ فیصلے کے مطابق صوبائی وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا۔

مزید :

قومی -