’مجھے اتنا سیدھا بندہ نہیں چاہیے‘ بیوی نے بھولے شوہر کو قتل کردیا

’مجھے اتنا سیدھا بندہ نہیں چاہیے‘ بیوی نے بھولے شوہر کو قتل کردیا
’مجھے اتنا سیدھا بندہ نہیں چاہیے‘ بیوی نے بھولے شوہر کو قتل کردیا
سورس:   File

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں سفاک بیوی نے اپنے شوہر کو صرف اس وجہ سے قتل کردیا کہ وہ انتہائی سیدھا سادہ تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے پور میں 20 جنوری کو سڑک کنارے سے ایک نوجوان کی لاش ملی جس کی شناخت رتن لال بھیل کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو پتہ چلا کہ وہ انتہائی بھولا بھالا تھا جس کی شادی ایک نابالغ لڑکی سے کی گئی تھی۔

بیوی اپنے شوہر کو پسند نہیں کرتی تھی اس لیے وہ اسے چھوڑ کر میکے میں بیٹھ گئی لیکن گھر والے اسے زبردستی سسرال چھوڑ گئے۔ سسرال آنے کے بعد بیوی اپنے بھولے شوہر کو آدھی رات کو لے کر نکلی اور وہاں اس کے ہاتھ پیر باندھ کر سر پر پتھر مار کر اسے قتل کردیا۔ بعد ازاں ملزمہ گھر آکر سو گئی، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -