صوبےکے حالات تبدیل کرنے ہیں تو بزدار کو ہٹانا ہو گا:عظمی بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نالائق چیف ایگزیکیٹو کی وجہ سے صوبے کے حالات خراب تر ہو گئے،اگر صوبے کا سربراہ تبدیل نہیں ہوگا تو حالات تبدیل نہیں ہوں گے ۔
عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بال نوچتے ہیں،جادو کا کون سا چراغ ہے جس سے چیزیں سستی کر دیں گے، جھوٹ دغا و فریب سے تبدیلی کا خواب دکھایا جسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا، کھوکھر پیلس کو بھی عدالت سے ریلیف ملےگا کیونکہ انہیں زمین ورثے میں ملی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان (ق) لیگ سے این آر او مانگتے پھرتے ہیں، عمران خان کے پائوں نیچے قالین نکلتا جارہاہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عمران نذیر کا کہنا تھا کہ 20بار بجلی کی قیمتیں بڑھائی گئیں ، 40روپے پیٹرول والے نوسر باز کہاں ہیں۔