نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی، وزیر اعظم کس بات پر برہم ہوئے؟

نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی، وزیر اعظم کس بات پر برہم ہوئے؟
نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی، وزیر اعظم کس بات پر برہم ہوئے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے عمل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی جلد از جلد شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین نادرا کی مدت ملازمت 7 فروری 2021 کو ختم ہوجائے گی تاہم ابھی تک نئے چیئرمین کی تعیناتی کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔ 

وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا معاملہ خود اٹھایا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد چیئرمین نادرا کے تقرر کا عمل فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس وقت عثمان مبین نادرا کے چیئرمین ہیں، انہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلی بار 2015ء میں تعینات کیا تھا اس کے بعد 2018ء میں مزید تین سال کے لیے ان کو توسیع دے دی گئی تھی۔

مزید :

قومی -