پاکستان نے امریکہ طالبان معاہدے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا: شاہ محمودقریشی 

پاکستان نے امریکہ طالبان معاہدے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا: شاہ ...
پاکستان نے امریکہ طالبان معاہدے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا: شاہ محمودقریشی 
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ذمہ داری سے مصالحانہ کر دار اداکیا۔ 

تفصیلات کےمطابق شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے ہم منصب محمد حنیف اتمر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک بات چیت میں پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دو طرفہ معاہدے کے مسودے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان شروع سے افغان مسئلے کے پرامن، جامع اوردیرپا حل کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اورطالبان امن معاہدے سے متعلق مشترکہ ذمہ داری کے تحت مصالحانہ کردارادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کو افغانستان میں دیرپا امن کے لیے ایک نادر موقع تصورکرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیزہونا خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیرہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بات چیت میں معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔