کورونا میں مبتلاپاک فیڈریشن سپین کے سابق صدر راجہ شعیب ستی کا انتقال
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)پاک فیڈریشن سپین کے سابق صدر اورسماجی شخصیت راجہ شعیب ستی گزشتہ روز لندن کے ہسپتال میں وفات پاگئے۔ راجہ شعیب ستی گزشتہ ہفتے سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے اور زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے گزشتہ رات کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے راجہ شعیب ستی کی وفات کو بڑا نقصان قرار دیا۔