برطانیہ آنے والے افرادکو 14دن ہوٹلوں میں قیام کرانے کے منصوبے پر غور شروع

برطانیہ آنے والے افرادکو 14دن ہوٹلوں میں قیام کرانے کے منصوبے پر غور شروع
برطانیہ آنے والے افرادکو 14دن ہوٹلوں میں قیام کرانے کے منصوبے پر غور شروع

  

اسلام آباد(مجتبیٰ علی شاہ )برطانوی حکومت نے ملک میں آنے والے افراد کو 14دن کے لیے ہوٹلوں میں قیام کرانے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ،لوگوں کو اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کرنا ہوں گے۔ کچھ ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو اب برطانیہ پہنچتے ہی ہوٹلوں میں 14 دن قیام کرنا پڑے گا۔

 اس فیصلے کے بارے میں حکومت سوچ و بچار کر رہی ہے اور امکان یہی ہے کہ بہت جلد اس پر قانون بن جائے گا ۔ منگل کے روز تک اس بارے میں حتمی فیصلہ کر دیا جاے گا اور پھر تمام مسافروں کو ڈائریکٹ ایئرپورٹ سے ہوٹلوں میں منتقل کیا جائے گا تاکہ مزیدمتاثر افراد وائرس کے پھیلاﺅ کا باعث نہ بنیں ۔بورس جانسن نے کہا کہ نئے کرونا شکل کی مختلف حالتوں پر تشویش کے باعث ، وزرااب فعال طور پر کام کر رہے ہیں اور ہم نے اس وبا کو ہر طرح سے کنٹرول کرنا ہے۔ 

مزید :

برطانیہ -