آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 33افراد جاں بحق
ویانا(المیرباجوہ)کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 900افراد وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ اس سے 33افراد جاں بحق ہوئے ۔
۔ ابھی تک آسٹریا میں چار لاکھ پانچ ہزار 723افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جن میں سے سات ہزار 451افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 83ہزار200افراد صحت یاب ہوئے ۔ مثبت ٹیسٹ کے نتائج آ چکے ہیں۔ اور 25 جنوری کی شام تک آسٹریا بھر میں ابتک 7،451 افراد کورونا وائرس کے نتائج سے مر چکے ہیں اور 383،200 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 1ہزار846 افراد ہسپتالوںمیں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 320 انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں ہیں۔