پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،چمچماتی ٹرافی سے نقاب اٹھا دیا گیا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،چمچماتی ٹرافی سے نقاب اٹھا دیا گیا
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،چمچماتی ٹرافی سے نقاب اٹھا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں کروادی گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کک نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے سٹیڈیم کی بجائے تقریب رونمائی ہوٹل میں ہی کی گئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے معرکے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں اور حریفوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -