’وزیر اعظم کو جوابدہ نہیں‘ وزیر اعلیٰ سندھ کھل کر سامنے آگئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یا کسی وفاقی وزیر کو جوابدہ نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو ایک خفیہ خط لکھا تھا لیکن اسے سوشل میڈیا پر چڑھادیا گیا، وہ کبھی بھی اجلاس کی ویڈیو منظر عام پر نہیں لائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے حوالے سے ایک اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد یہ باتیں سامنے آئی تھیں کہ اجلاس کی ویڈیو منظر عام پر لائی جائے گی۔ ان خبروں پر علی زیدی نے ایک ویڈیو پیغام میں چیلنج کیا تھا کہ اجلاس کی ویڈیو منظر عام پر لائی جائے۔