آصف زرداری نے بیٹی کو شادی کا انتہائی قیمتی تحفہ دے دیا

آصف زرداری نے بیٹی کو شادی کا انتہائی قیمتی تحفہ دے دیا
آصف زرداری نے بیٹی کو شادی کا انتہائی قیمتی تحفہ دے دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی بختاوربھٹو کو شادی کے موقع نیا گھر گفٹ کیا ہے،نیا گھر بلاول ہاؤس کراچی کے احاطے میں بنایا گیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق نئے گھر کی تعمیر کے بعد بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی رہائش گاہ والا پورشن اب  بلاول بھٹو زرداری کے لیے مختص کردیا گیا ہے جبکہ آصف بھٹو زرداری کے لئے بھی نئے پورشن کی تعمیر جاری ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے اس ضمن میں بلاول ہاؤس میں محفل میلاد بھی منعقد کی گئی ،شادی کے دوران بلاول ہاؤس میں تمام سیاسی تقریبات معطل رہیں گی۔بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا،سابق صدر کی جانب سےشادی میں شرکت کے لیے اہم شخصیات کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید :

قومی -