پاکستان نے چار سال بعد سکوک بانڈ جاری کردیے لیکن کتنی مالیت کے؟

پاکستان نے چار سال بعد سکوک بانڈ جاری کردیے لیکن کتنی مالیت کے؟
پاکستان نے چار سال بعد سکوک بانڈ جاری کردیے لیکن کتنی مالیت کے؟
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد / نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے چار سال بعد ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کردیے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری  کیے ہیں جن کیلئے شرح منافع 7.95 فیصد رکھی گئی ہے۔ یہ سکوک بانڈ سات سال کے عرصے کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔ پاکستان نے چار سال بعد سکوک بانڈ جاری کیے ہیں۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈ نیو یارک میں جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے معاملات آخری مراحل میں ہیں اور نیو یارک میں دن ختم ہونے سے پہلے پہلے سکوک بانڈ جاری کردیے جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ سکوک بانڈ کسی سرکاری املاک کے عوض جاری کیے جاتے ہیں۔  سکوک کی شرط ہوتی ہے کہ ضمانت اس چیز کی ہو جس کے عوض منافع آ رہا ہو۔ سکوک میں بنیادی طور پر منافع کو جائز کیا جاتا ہے۔ حکومت نے جو اس رقم پر سود ادا کرنا ہوتا ہے اسے منافع کا نام دیا جاتا ہے اور منافع کے ساتھ کاغذی طور پر بھاری املاک کی ضمانت دی جاتی ہے۔ ہر سال بجٹ سے پہلے حکومت کو رقم کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے حکومت بجٹ کو فنڈ کرنے کے لیے سکوک بانڈ جاری کر کے قرض لیتی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -