آرمی چیف  کی مراکش کے سفیر سے ملاقات، افغانستان سمیت دیگر امور پر گفتگو

آرمی چیف  کی مراکش کے سفیر سے ملاقات، افغانستان سمیت دیگر امور پر گفتگو
آرمی چیف  کی مراکش کے سفیر سے ملاقات، افغانستان سمیت دیگر امور پر گفتگو

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مراکش کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی، سلامتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان سمیت علاقائی سلامتی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ملاقات کے دوران مراکشی سفیر نے افغانستان کے صورت حال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور علاقائی استحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کااعتراف کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مراکش کے ساتھ تعلقات کی پاکستان قدر کرتا ہے، مراکش کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -