55 وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

55 وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
55 وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس سی کے علاقہ میں  55 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بچھو گینگ کا سرغنہ مدثر عرف بچھو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے برکی کے علاقے میں واردات کی،ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کینٹ ڈویژن میں ناکہ بندی کی گئ اور پیٹرولنگ کو الرٹ کیا گیا۔ڈیفنس سی کے علاقے میں پہنچنے پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ان ہی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔دوسری بائیک پر سوار دونوں ڈاکو بائیک پر اور تیسرا ڈاکو دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ پیدل فرار ہوگئے۔ہلاک ڈاکو کی شناخت مدثر عرف بچھو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور اور قصور  پولیس کو مطلوب تھا۔ہلاک ڈاکو مدثر عرف بچھو نے 2017 میں نشتر کے علاقے میں دوران مزاحمت کانسٹیبل محمد اعظم کو شہید بھی کیا تھا۔ہلاک ڈاکو راہزنی اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے ڈیڈ باڈی تحویل میں لے لی ہے۔فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -