جعلی پسٹل اور جعلی نمبر پلیٹس کیساتھ اصلی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار 

جعلی پسٹل اور جعلی نمبر پلیٹس کیساتھ اصلی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار 
جعلی پسٹل اور جعلی نمبر پلیٹس کیساتھ اصلی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گارڈن ٹاؤن پولیس نے جعلی پسٹل اور موٹرسائیکل کی جعلی نمبر پلیٹس کیساتھ وارداتیں کرنے والے اصلی ڈاکو گرفتار کرلیے۔

ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار کے مطابق گارڈن ٹاؤن پولیس نے  ڈولفن فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بنک سکوائر کے سامنے سے 02 ڈاکو گرفتار کیے۔ملزمان نقلی پسٹلز کیساتھ جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر واردات کی نیت سے موجود تھے۔گرفتار ڈاکوؤں میں وجاہت حسین اور شہریار شامل ہیں۔ملزمان سے  دو نقلی پسٹل اور چھری برآمد کی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے والٹن کے علاقے میں  دو وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے  مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -