اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ
اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کا اب تک کا سب سے بڑا وار ہوا ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 836 کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22 اشاریہ 30 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار 234 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -