‏گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح12.81 فیصد رہی

‏گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح12.81 فیصد رہی
‏گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح12.81 فیصد رہی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح12.81 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا سے 17 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد  29 ہزار 122 ہو گئی ہے  ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  6 ہزار 357 کورونا کیسز رپورٹ  ہوئے ، پاکستان میں اب تک  مجموعی طور پر 13 لاکھ  81 ہزار 157 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 49 ہزار 595 کوروناٹیسٹ کیے گئے تھے ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 29 ہزار 218 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ، پنجاب میں چار لاکھ  66 ہزار 164 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  85  ہزار 683 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ  20 ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 510 ، بلوچستان میں 33 ہزار 975 اور آزاد کشمیر میں 35 ہزار 474 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ۔ 

مزید :

کورونا وائرس -