پاکستان میں کرپشن میں اضافہ، فہرست میں کون سے نمبر پر چلا گیا ؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دی 

پاکستان میں کرپشن میں اضافہ، فہرست میں کون سے نمبر پر چلا گیا ؟ ٹرانسپرنسی ...
پاکستان میں کرپشن میں اضافہ، فہرست میں کون سے نمبر پر چلا گیا ؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن  پرسیپشن انڈیکس جاری کر دیاہے جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کر دہ سروے کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں گزشتہ سال کی نسبت ہوشربا اضافہ ہوا ہے ، 2020 میں پاکستان کا دنیا میں 124 واں نمبر تھا جس میں اب 16 درجے اضافہ ہواہے اور پاکستان 124 ویں سے 140 ویں نمبرپر جا پہنچا ہے ۔ 

کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے سکور میں تین پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ، گزشتہ سال پاکستان کا سکور 31 تھا جبکہ 2021 میں یہ سکور 28 ہو گیا ہے ، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں سکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کی علامت ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -