احتساب کے دعویدار کو گزشتہ روز نکال دیا گیا ، چیئرمین نیب بھی بیمار ہو گئے ، شاہد خاقان عباسی 

احتساب کے دعویدار کو گزشتہ روز نکال دیا گیا ، چیئرمین نیب بھی بیمار ہو گئے ، ...
احتساب کے دعویدار کو گزشتہ روز نکال دیا گیا ، چیئرمین نیب بھی بیمار ہو گئے ، شاہد خاقان عباسی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کے دعویدار کو گزشتہ روز نکال دیا گیا، ساڑھے تین سال بعد علم ہوا کہ بچہ نالائق تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کہتاہےوزیراعظم نےشہزاداکبرکوچارج شیٹ کردیا،شہزاداکبراپنی ساڑھے 3سال کی کارکردگی سےآگاہ کریں اور بتا دیں کہ  انہیں عمران خان نےنکالاہےیااستعفیٰ دیا؟، کرپشن فری ممالک میں 117 نمبر والے ملک کو 140 پر پہنچا دیا گیا، اب چیئرمین نیب بھی بیمار ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم کےوزر ا کا کام صر ف پریس کانفرنس کرنا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں باہر نکالا تو سب گھبرا جائیں گے ، عوام تو پہلے سے ہی گھبرائیں ہوئے ہیں، اگر وزیراعظم بھی دھمکیاں دینے پر اتر آئیں گے تو اس ملک کا کیا ہو گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم نے قوم سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو کے اختتام پر نام لئے بغیر اپوزیشن کو پیغام دیا تھا کہ اگر میں سڑکوں پر آگیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا ،  میرے سڑکوں پر آنے کے بعد آپ لوگوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -