کورونا کیسز میں اضافہ ، پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد ، گلبہار ، دلہ زاک روڈ ، پھندو اور ورسک روڈ کے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آنے جانے پر پابندی ہو گی ، میڈیکل سٹور ، جنرل سٹور ، تنور اور ایمرجنسی سروسز کی دکھانیں کھلی رہیں گی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی مساجد میں 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔