کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم معلومات جاری کر دیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں سردی کا سلسلہ برقرار ہے ، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں موجودہ درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے ، شمال مشرق سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔