ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ فرد جرم ہے ، کرپٹ حکمران مستعفی ہوں ، شہباز شریف

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ فرد جرم ہے ، کرپٹ حکمران مستعفی ہوں ، شہباز ...
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ فرد جرم ہے ، کرپٹ حکمران مستعفی ہوں ، شہباز شریف

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ فرد جرم ہے ، کرپٹ حکمران مستعفی ہوں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ  ‎ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دوسری بار گواہی دی کہ  حکومت چور ہے، ان کی رپورٹ فرد جرم ہے،  وطن عزیز ان کی لوٹ مار کا متحمل نہیں ہوسکتا، کرپٹ حکمران فوری مستعفی ہوں ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ  عمران نیازی کے دور میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، دنیا کہہ رہی ہے وزیر اعظم چور ہے ، عالمی سطح پر وطن کی بدنامی ہو رہی ہے ۔ ہماری گڈ گورننس ، شفافیت اور قانونی اصلاحات سے ملک کی کرپشن انڈیکس میں رینکنگ 23 درجے بہتری ہوئی تھی ۔ موجودہ کرپٹ ٹولے نے ہماری محنت ضائع کر دی ۔ 

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ  جب آٹا ، چینی ، گیس ، بجلی  کھاد ، ادویات ، ایل این جی اور کورونا سمیت ہر شعبے  میں لوٹ مار ہو گئی  کرپشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر  124 سے 140 پر کیوں نہیں جائے گا۔ ماضی میں کرپشن کرپشن کا واویلا کرنےوالوں  کی چوریاں ہر روز پکڑی جا رہی ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -