شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندر کا کپتان بنائے جانے کے بعد فخر زمان کا موقف بھی آگیا

شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندر کا کپتان بنائے جانے کے بعد فخر زمان کا موقف ...
شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندر کا کپتان بنائے جانے کے بعد فخر زمان کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل پاکستان کرکٹ ٹیم کے  بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے فینز کا بہت بڑا دل ہے وہ ٹیم کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، ٹیم اب تک وہ خوشیاں نہیں دے سکی جو اسے ان فینز کو دینا چاہیے تھی مگر امید ہے، اس بار شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز مختلف نتائج دے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایسا ایونٹ ہے جس کا ہر کسی کو پورے سال انتظار ہوتا ہے، وہ بھی اس ایونٹ کے شدت سے منتظر ہیں، ان کی کوشش ہوگی کہ اس ایونٹ میں لاہور قلندرز کو جتوانے میں اپنا کردار ادا کریں، جب سے انہوں نے پی ایس ایل کھیلنا شروع کی ہے وہ اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر نہیں بن سکے، خواہش ہے کہ یہ اعزاز حاصل کریں اور اس مرتبہ ہدف ہے کہ وہ پی ایس ایل سیون میں سب سے زیادہ رنز بناکر بہترین بیٹر ہونے کا اعزاز اپنے نام کریں، ٹاپ آڑدڑ بیٹر کافی پر امید ہیں کہ لاہور قلندرز اس بار پی ایس ایل میں اچھا نتیجہ پیش کرے گی۔

فخر کا کہنا تھا کہ ’میں پر امید ہوں کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی قسمت ضرور بدلے گی، شاہین شاہ آفریدی بہت جلد سیکھنے والا ہے، میرا نہیں خیال کہ کپتانی اس کیلئے مسئلہ ہوگی اور کپتانی میں قسمت بھی اہم ہوتی ہے اور شاہین شاہ آفریدی لکی کھلاڑی ہے، امید ہے اس بار قسمت ساتھ دے گی‘۔فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ہمیشہ ہی مضبوط رہی ہے، مگر کامبینیشن بہت مشکل سے بنتا ہے، میں ایک بات کہوں گا کہ اگر مسلسل ایک ہی ٹیم کھلائیں اور زیادہ تبدیلی نہ کریں تو یہ ٹیم کے حق میں بہتر ہوگا، شاہین شاہ آفریدی کو جتنا جانتا ہوں، وہ ایسا ہی کرے گا، اس بار شاہین کی کپتانی میں لوگ قلندرز کو بہت الگ سا پائیں گے،   یہ اچھی نشانی ہے کہ ایک ساتھ اتنے سارے میچ ونر ٹیم میں ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -