شہزاد اکبر کے استعفے پر  عمران خان کا ردعمل بھی آگیا

شہزاد اکبر کے استعفے پر  عمران خان کا ردعمل بھی آگیا
شہزاد اکبر کے استعفے پر  عمران خان کا ردعمل بھی آگیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپنے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر  وزیراعظم عمران خان کا مختصر ردعمل سامنے آگیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہزاد اکبر کے استعفے پر بات  کی،  وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے حوالے سے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کرسکے، وہ کسی اورکام کے تھے، ان کاکام کچھ اورتھا۔

ادھر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ   شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی، کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاداکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں جبکہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا اور وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا، مقدمات کی صورتحال اور وزیراعظم کودی گئی بریفنگ میں بھی تضاد تھا۔

ذرائع کے مطابق دو روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر پر ناراضی کا اظہار کیا اور وزیراعظم آفس نے شہزاد اکبرسے استعفیٰ  مانگ لیا ۔ خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔

مزید :

قومی -