حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم ٹو ، ایم تھری کو کھول دیا گیا

حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم ٹو ، ایم تھری کو کھول دیا گیا
حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم ٹو ، ایم تھری کو کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حد نگاہ بہتر ہونے پر لاہور سے ملتان موٹر وے ایم تھری اور موٹر وے ایم ٹو کو کھول دیا گیا ہے ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پہلے دھند زیادہ ہونے اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر ویز بند کی گئی تھیں ، فیصلہ عوام کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا تھا ، اب حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے دھند کے دنوں میں عوام سے ڈرائیونگ میں احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے ۔  ترجمان موٹر وے کے مطابق عوام دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں  ، گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس استعمال کریں ،اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جبکہ  گاڑیاں مکمل طور پر درست حالت میں رکھیں ۔

مزید :

قومی -